مشوانی بڑی تعداد ميں صوبہ سر حد اور بلوچوستان ميں رھتے ھيں صوبہ سرحد ميں ھری پور کے نوحی علاقہ گدوالياں، بسو ميرا، سری کوٹ،اٹک، عمر خانہ، شيروال، کنڈی اور دير، صوابی، مھمند ايجنسی ميں رھتے ھيں۔ اس کے علاوہ کوئٹہ اور افغانستان ميں بھی آباد ھيں۔ مشوانی پشتو زبان بولتے ھيں۔ بھادر اور مھمان نوازلوگ ھيں۔

 

بلو چستان سے سيد عبيداللہ شاہ مشوانی کے مطابق تحسيل پنجپائ جو کوئٹہ سے ايک سو کلو ميٹر کے فاصلے پر ھے، ميں مشوانی قبيلے کے تيس ہزار لوگ رھتے ھيں - اس کے علاوہ ايک بڑی تعداد کوئٹہ ميں بھی رھتی ھے - جميل احمد نے کوئٹہ سے اس کی تصديق کی ھے

سوات سے سعيد انور

سوات کبل ميں دو ھزار مشوانی رھتے ھيں

نوراللہ مشوانی افغانستان سے بتاتے ھيں - وہ افغانستان کے صوبے کنر ميں رھتے تھے-ظاھر شاھ کے دور ميں وہ شمالی افغانستان کندز چلے گيے تھےاور اس وقت پچاس سے ساٹھ گھروں پر مشتمل آبادی ميں رھتے ھيں انھوں نے بتايا ھے کہ باقی مشوانی ابھی بھی کنر ميں رھتے ھيں اس اطلاع کی تصديق ابھی باقی ھے

نوراللہ کا شکريہ