mashwani-haripur

vote imran khan

August 10, 2011

اپنے ليے نھيں تو اپنے بچوں کے ليے ھی سھی

 

 

حال ھی ميں پاکستان جانے کا موقع ملا۔ چودہ گنٹھوں ميں مشکل سے دو گنٹھے بجلی ميسر ھونے کا انوکھا تجربہ ھوا۔ اگر کوی يہ سوچتا ھے کہ موجودہ حکومت صرف اس کا ذمہ دار ھے تو يہ ايک سياسی سوچ ھوگی۔ ميرے موجودہ ملک ميں حکومتيں تبديل ھوتی رھتی ھيں ليکن بجلی پر کو اثر نھيں ھوتا۔ اب آگے چلتے ھيں۔ عام لوگوں کی يہ معاشی حالت ھوگئ ھے کہ اکثر کو يہ کھتے ھوے کوی فرق نھيں پڑتا کہ "وہ زکواة کے مستحق ھيں"۔ زيادہ تفصيل ميں جانے کی ضرورت نھيں۔ اصل مسئلہ ميرے خيال ميں يہ ھے کہ ھم بے حس ھوچکے ھيں۔ سياسی پارٹيوں نے بارياں لگائ ھوی ھيں ۔ پيپلزپارٹی، مسلم ليگ، پيپلز پارٹی، مسلم ليگ، کبھی اندھا آتا ھے تو کبھی کا نا۔ ظاھری بات ھے کانا تو اندھے سے بھتر ھی ھوگا۔ اور اس طرح يہ لوگ بچاری عوام کے ساتھ کھيل رھے ھيں۔ ديکھيے خوشقسمتی سے عوام کے پاس ايک بھتر آپشن موجود ھے يہ وہ آپشن ھے جو ھر ذھين انسان کو خود بہ خود نظر آجاتا ھے۔ اس شخص نے 1992 ميں پاکستان کا نام دنيا بھر ميں روشن کيا تھا۔ اس کے علاوہ بھی اس کا اخلاص اس کے چھرے پر صاف نظر آتا ھے۔ ليکن لمحہ فکريہ يہ ھے کہ ھميں يہ سب نظر نھيں آتا اگر ھم سخت انقلاب نھيں لاسکتے تو کم از کم خاموش انقلاب تو لا سکتے ھيں اپنے اور اپنے آنے والی نسلوں کے ليے ۔

سب کو ديکھ ليا اب اپنے ليے نھيں تو اپنے بچوں کے ليےآيئے عمران خان کو آيئند انتخابات ميں موقع ديں

محمد رفيق مشوانی