محمد رفیق - فاونڈر مشوانی ڈاٹ کام


:تاريخ

مشوانی قبيلے کی تاريخ کے بارے ميں کچھ محترم حضرات نے قابل تعريف تحقيق کی ھے۔ ان ميں گلئ سے عمر خطاب، دير لوور سے جمہ خان اور چنارکوٹ سے حسن علی شامل ھيں۔ ان کے مطابق مشوانيوں کا شجرہ نصب سيد محمد گيسو دراذ سے جا ملتا ھے۔سيد گيسو دراذ کے قبيلے کے لوگ جن ميں گنڈاپور، مشوانی، ورد ک اور استرانہ شامل تھے، ھجرت کر کے افغانستان سے پاکستان آکر صوبہ سرحد اور بلوچستان ميں آباد ھوگيۓ تھے

مشوانی بڑی تعداد ميں صوبہ سر حد، نيا نام خيبر پختون خواہ اور بلوچوستان ميں رھتے ھيں

عام الفاظ ميں اگر کہا جائے تو اس قبيلے کی اکثريت ھری پور اور غازی کے درميان کیً گاوں پر مشتمل ايک بڑے علاقے ميں آباد ھے۔ ان ميں گدوالياں، بسو ميرا، کيھروچ، گلئ، سری کوٹ، کنڈی عمر خانہ، غازی، ھيملٹ اور کئ چھوٹے گاوں شامل ھيں

اس کے علاوہ اٹک ، عمر خانہ، شيروال، کنڈی ، دير، صوابی اور مھمند ايجنسی ميں بھی آباد ھيں۔ کوئٹہ اور افغانستان ميں بھی بڑی تعداد ميں رھتے ھيں۔ بلو چستان سے سيد عبيداللہ شاہ مشوانی کے مطابق تحسيل پنجپائ جو کوئٹہ سے ايک سو کلو ميٹر کے فاصلے پر ھے، ميں مشوانی قبيلے کے تيس ہزار لوگ رھتے ھيں - اس کے علاوہ ايک بڑی تعداد کوئٹہ ميں بھی رھتی ھے - جميل احمد نے کوئٹہ سے اس کی تصديق کی ھے ۔ سوات سے سعيد انور کے مطابق سوات کبل ميں دو ھزار مشوانی رھتے ھيں

نوراللہ مشوانی کے مطابق کچھ مشوانی افغانستان کے صوبے کنز اور شمالی افغانستان کندز ميں بھی رھتے ھيں ۔ مشوانی پشتو زبان بولتے ھيں۔ بھادر اور مھمان نواز لوگ ھيں

مشوانيوں اور مشوانی علاقہ میں رھنے والوں نے پاکستان کی مختلف شعبوں ميں نمائندگی کی۔ اس موقعہ پر جناب اطھرمن للہ سب سے پہلے ذکر کے مستحق ھیں وہ اسلاآباد ہائ کورٹ کے چییف جسٹس بنے ھیں۔ خيبر شاہ نے سيف گيمز ميں باکسنگ{67 کلو گرام - پانچويں سيف گيمز،کلمبو سری لنکا 1991} ميں پاکستان کے ليے سونے کا تمغہ حاصل کيا۔ ماشااللہ